اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیرعبدالقیوم صاحب قومیت کے اعتبار سے نیازی نہیں، کچھ لوگ نیازی صاحب کے وزیراعظم AJK ہونے پر قومیت پر مبنی تبصرات کر کے اپنی خفگی مٹا رہے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ نیازی ان کا شاعری کا تخلص ہے۔ یہ بھی اچھا ہے، لیکن اگر نیازی ہوتے تو اپوزیشن کے لیے اور بھی۔۔۔کچھ لوگ نیازی صاحب کے وزیراعظم AJK ہونے پر قومیت پر مبنی تبصرات کر کے اپنی خفگی مٹا رہے ہیں۔ایسے عناصر کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ عبد القیوم صاحب قومیت کے اعتبار سے نیازی نہیں ہیں۔بلکہ نیازی ان کا شاعری کا تخلص ہے۔
خیال رہے کہ عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اپوزیشن کےمشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبرنے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیرکے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔