سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ کورونا سے صحتیاب ہوگئی ہیں۔سیرینا فائز عیسی کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت پرانہوں نے قرنطینہ ختم کر دیا ہے جبکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آج ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طبیعت بھی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، جسٹس فائز عیسیٰ کاکادوبارہ کورونا پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرایا گیالیکن سیچوریشن لیول معمول کے مطابق ہے اور ٹیسٹ رپورٹس بھی نارمل ہیں۔
یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوراہلیہ کا23 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھااوردونوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔