پشاور۔وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبرایوب خان وزارت سے مستعفی ہو گئے۔
مشیر اطلاعات کامران بنگش کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اکبرایوب خان کا استعفیٰ منظورکرلیا۔ استعفیٰ کی منظوری کے ساتھ اکبر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
اکبر ایوب خان کا مستعفیٰ ہونے سے متعلق کہنا تھا کہ وہ اپنی صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کے لیے اعتماد پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شکر گزار ہوں۔ میں اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔