اسلام آباد۔ملک ميں کرونا کيسز ميں اضافے کے پيش نظر سول ايوی ايشن نے اندرون ملک پروازوں ميں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی۔
اندرون ملک پروازوں پر13 روز بعد دوبارہ کھانا فراہم کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این سی او سی کی ہدایات پر لگائی ہے۔سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ پابندی کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرعائد کی گئی۔
سول ایوی ایشن نے21جولائی کو پابندی ہٹائی تھی اور4اگست کو نافذ کردی ہے۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ايئرلائنز کو پابندی سے متعلق مراسلہ بھی جاری کردیا ۔