حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا۔مرتضیٰ وہاب کی بطور کراچی ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے سے موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی 20 گریڈ کے افسر لیئق احمد کا ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔