پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔فائل فوٹو
پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔فائل فوٹو

پی آئی اے نے12سال بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا

اسلام آباد۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 12سال بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔ابتدائی طور پر کوئٹہ سے پشاور دوطرفہ 2پروازیں جمعہ(آج) اور منگل کوروانہ ہوں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیاجبکہ اس موقع پرا ن کاکہنا تھا کہ 12 سال بعد پروازوں کا دوبارہ آغاز مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے،پروازوں سے سفری سہولت، کاروبار اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 30 جون کو قومی ایئرلائن نے فیصل آباد سے سکردو کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 7جولائی سے  سکردو کے لیے پروازوں کا آغاز ہوا۔