نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19پیسے فی یونٹ سستی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں دو ارب 60کروڑ روپے کاریلیف ملے گا۔فیصلے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن ، زرعی اورکے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔