لاہور۔معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا جسے منظورکر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کےدوران کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آ پ کو وفاق میں ذمہ داری دینا چاہتے ہیں،خواہش ہے آپ پنجاب میں بھی سیاسی امورکی انجام دہی میں معاونت کریں،جس پرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جہاں فیصلہ کرے گی اور جو ذمے داری دے گی اسے بخوبی نبھائوں گی اور قیادت جو بھی حکم دے گی اس کی تعمیل کروں گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اسدکھوکھر کو وزیر بنا دیا ہے۔
اسد کھوکھر اس سے قبل بھی وزیر رہ چکے ہیں اور ان کے وزیر بننے کا باقاعدہ نوٹیفکشین جاری کر دیا گیا ہے۔ اسدکھوکھر کو کیا ذمہ داری دی جائے گی اس حوالے سے فیصلے ہونا باقی ہے۔