خاتون کی شکایت پرملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے
خاتون کی شکایت پرملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے

ایف آئی اےسائبرکرائم سرکل کی کاروائی،خاتون کوبلیک میل کرنےوالاملزم گرفتار

کراچی میں خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کے دوران  ملزم کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام  کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور اسے بلیک میل کیا۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ملزم نےخاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کی تھیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض کا مزید کہنا تھا  کہ ملزم نےتصاویر اپلوڈ کرنے کے بعد خاتون کے اہلخانہ کو بھیجنےکی دھمکی دی، خاتون کی شکایت پرملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔