لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد فیروز والا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے ،دہشتگرد حساس اداروں ، سیکیورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشتگردوں نے اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنا تھا ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی فورس پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں تینوں مارے گئے ، دہشت گردوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبداسلام شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے ، حملہ آروں سے خود کش جیکٹ ، تین ہینڈ گرنیڈ ، دو کلاشنکوف اور دیگر بارودی مواد برآمد ہو اہے ۔