حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔فائل فوٹو
حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔فائل فوٹو

بلوچستان کی اہم شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے شمولیتی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پی پی پی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدرعلی مدد جتک کی رہائش گاہ پرایک شمولیتی جلسہ ہوگا۔

جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بھی ان کے ہمراہ موجود ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے جلسے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سریاب روڈ اور کوئٹہ شہرکے اطراف میں پیپلز پارٹی کے 2000 سے زائد جھنڈے لگائے گئے ہیں۔

جلسے کے لیے 60 فٹ سے لمبا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جس پر  پیپلزپارٹی کے 60 سے زائد قائدین بیٹھیں گے۔

چیف آف جھالاوان اور سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری، سا بق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ، سابق رکن بلوچستان اسمبلی کرنل (ر) یونس چنگیزی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد خان شاہوانی اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی کشور احمد جتک سمیت کئی سیاسی قبائلی شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔