فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی مکروہ عزائم پوری دنیا میں بے نقاب ہو گئے۔پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی نیت سے خود ساختہ جھوٹ گھڑنے سے باز رہے ، بھارتی غیر ذمے دارانہ رویے کے نتائج خطے کے امن وسلامتی کیلیے اچھے نہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج کی موجودگی والا علاقہ ہے ، بھارت نے تہہ در تہہ خاردار باڑ ، سیکیورٹی اور نگرانی کیلیے الیکٹرانک آلات نصب کر رکھے ہیں مگر پھر بھی بھارت ہمیشہ کچھ وقت کے بعد الزامات دہراتا رہتا ہے ، دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف بغض پر مبنی کردار کشی کی مہم چلاتا رہتا ہے ۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارتی مکروہ عزائم یورپی ڈس انفولیب پکڑے جانی سے پوری دنیا میں بے نقاب ہو گئے ، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے ۔ فروری 2007اور 21جون 2020 میں لاہور دھماکے میں بھارت کا ہاتھ ہے ، سال 2020 میں ریاستی دہشتگردی میں بھارت کے سرپرست ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں جنگ بندی کیلیے بھارت پر زور دینے کا مقصد امن و سلامتی اور کشمیریوں کی جانیں بچانا تھا، بھارت جنگی بندی معاہدے سے فرارکے بہانے نہ ڈھونڈے ۔