اسلام آباد۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کووڈ کے خلاف این سی او سی پاکستان کا کارگر ادارہ ثابت ہوا۔ این سی او سی کی بہتر حکمت عملی سے قیمتی جانوں کو بچایا گیا ہے۔
آرمی چیف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت وبا سے بچاؤکے لیے کوششیں کیں۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے اس موقع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم بھی آرمی چیف کے پیغام کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے جن پر کام کرکے پاکستانی قوم اور این سی او سی نے کورونا کا مقابلہ کیا۔