رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں کوئٹہ میں ہوگا۔فائل فوٹو
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں کوئٹہ میں ہوگا۔فائل فوٹو

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کاوئٹہ۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین عبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں کوئٹہ میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (پیر) کو ہوگا چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں بھی یکم محرم منگل 10 اگست جبکہ عاشورہ 19 اگست کو ہوگا۔کل چاند نظر نہ آیا تو پھر یکم محرم 11 اگست بروز بدھ اور عاشورہ 20 اگست بروز جمعہ ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔یکم محرم منگل 10 اگست جبکہ عاشورہ 19 اگست کو ہوگا۔سعودی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسلامی نئے سال 1443 ہجری کا آغاز منگل سے ہوگا۔ اتوار کی شام چاند نظر نہیں آیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔