گوجرانوالہ میں مسافر وین کو پیچھے سے ٹینکر نے ٹکر ماری جس کے بعد وین کا سلنڈر پھٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور7زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر شاہ کوٹ کے قریب راولپنڈی سے گوجرانوالہ آنے والی مسافر وین کو پیچھے سے ٹینکر نے ٹکر ماری۔ اس کے بعد گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا۔
میڈیا رپورٹس رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ڈی ایچ کیو
گوجرانوالہ کے ایم ایس فضل الرحمن نے بتایا کہ چھ زخمیوں کا جسم 80 فیصد جھلس گیا تھا، انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔
وین کو ٹکر مارنے کے بعد مزدے کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے مزدا ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔