وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔ عمران خان کے دورہ کراچی کے باعث کل ہونے والا کابینہ اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوکراچی میں وفاق کے تر قیاتی کاموں پربریفنگ دی جائےگی جبکہ عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ وزیرا عظم کا دورہ کراچی ہے۔ کابینہ اجلاس کے نئے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔