پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے پنجاب اسمبلی پہنچیں مگر مہمانوں کی فہرست میں نام نہ ہونے کے باعث انہیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا ہے ، میں اب نہ معاون ہوں نہ ممبر اسمبلی ، داخلے کی اجازت دینا اسپیکر اسمبلی کا استحقاق ہے ۔