لندن:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن گزشتہ برس موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے قریب تھے ۔
العربیہ کے نے برطانوی اخبارات کے حوالے سے کہا کہ بورس جانسن گزشتہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکاٹ لینڈ گئے جہاں انہوں نے شمال مغربی ساحل پر اپنی اس وقت کی دلہن کیری اور بیٹے ویلفرڈ کے ساتھ وقت گزارا اور اسی دوران سمندر میں نہانے لگے ۔
اخبار دی ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ساحل سے دور سمندر کے پانی میں تیز لہریں بورس جانسن کو ساتھ بہا کر لے گئیں ، بورس جانسن مناسب حد تک خود بھی ایک مضبوط تیراک ہیں جو جوش میں آکر ساحل سے دور ہوتے گئے مگر نوبت یہاں تک آگئی کہ انہیں بچانے کیلئے مدد کی ضرورت پڑ گئی ۔