احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

12ٹن منشیات اسمگلنگ کرنے والے ملزمان18سال بعد بے گناہ قرار

لاہور: 18سال سے دردر کی ٹھوکریں کھانے والے دو ملزمان کو لاہور ہائیکورٹ سے انصاف مل گیا ، عدالت نے 12ٹن منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزا یافتہ ملزموں کو بے گناہ قرار دے دیا۔

12ٹن منشیات کینیڈا اسمگلنگ کے کیس میں دونوں افراد 18سال سے عدالتی کارروائیوں کا سامنا کر رہے تھے ، اس دوران سال 2008 میں ٹرائل کورٹ نے ملزم عبدالرحمان کو 15سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا ، شریک ملزم شفقت کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی تھی ۔

دونوں افراد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائرکی گئیں اور عدالت نے آج 18سال بعد دونوں ملزموں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمے سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔