اسلام آباد :نورمقدم قتل کيس کی فرانزک رپورٹ ميں ملزم ظاہرجعفر کا ڈی اين اے اورفنگرپرنٹس وقوعہ سےحاصل نمونوں سےميچ کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزم ظاہر جعفرنے نورکو قتل سے پہلے ریپ کیا اوراس کی چھاتی پر بدترين تشدد بھی کيا۔
فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھرکی سی سی ٹی وی فوٹيج ميں نظرآنے والے افراد ملزم ظاہرجعفر اورمقتولہ نورمقدم ہی ہيں۔قتل کے ليے استعمال ہونے والے چاقو پربھی ملزم ہی کے فنگرپرنٹس ملے ہیں۔
رپورٹ ميں يہ بھی بتايا گيا ہے کہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم موت کے12 گھنٹے بعد کيا گيا تھا۔اسلام آباد کے علاقے ایف سیون فور میں سابق سفیر کی بیٹی نورمقدم کو عیدالاضحیٰ سےایک دن قبل انتہائی سفاک طریقے سےقتل کردیا گیا تھا، پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکو گرفتارکرلیا تھا جبکہ اس کے والدین اورملازمین بھی حراست میں ہیں۔