سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

مکمل ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو فضائی سفر سے روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے 10 ستمبر کے بعد کورونا ویکسینیشن کورس مکمل نہ کروانے والوں کو فضائی سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت اور طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد ملک میں ویکسینیشن کی رفتارکو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کرکے 28 دن کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ این سی او سی کی جانب سے 10 ستمبرکے بعد فضائی سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے یعنی 10 ستمبرکے بعد سفرکے لیے ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سربراہ این سی او سی اسد عمرنے کہا تھا کہ اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز لگوانا ضروری ہے۔