مطفر آباد۔ پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر نامزد کر دیا، انتخاب 17 اگست کو ہو گا
الیکشن کمیشن کے مطابق صدر کے لیے کاغذات نامزدگی 12 اگست کو جمع کروائے جائیں گے، اور کاغذات نامزدگی 16 اگست ساڑھے 11 بجے تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ آئین کے تحت صدر کے عہدہ کے لئے مسلمان، عمر 35 سال اور ووٹر فہرست میں اندراج ضروری ہے۔ کوئی رکن اسمبلی صدر کے عہدے کا الیکشن لڑنا چاہے تو پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔
صدر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے اورقانون ساز اسمبلی کے 51اراکین اسمبلی صدرکے لیے ووٹ ڈالیں گے، جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر 24 اگست کو نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئےتھے، اس حلقے میں ان کا بیٹا ضمنی انتخاب میں حصہ لے گا۔