یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

ثبوت موجود ہیں ،افغان سفیر کی بیٹی اغوانہیں ہوئی ۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا تین زبانوں میں انٹرویو ہمارے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے ، افغان سفیر کی بیٹی اغوانہیں ہوئی ، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں ۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں کہ افغان سفیرکی بیٹی اغواءہیں ہوئی ، پھر کسی کو گلہ نہیں ہونا چاہیے ،ہم نے افغان وفد کو مکمل طور پر مطمئن کرکے بھیجا ہے ، وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کے مسائل پر مذاکرات کے حامی ہیں ۔

کورونا اور این سی او سی ایجنڈے کے تحت پاک افغان بارڈر بند ہے ، کوئی افغان مہاجر وہاں سے یہاں نہیں آرہا ، افغان مہاجر ترکی اور دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں ، الیکشن وقت پر ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اپوزیشن کو قبول نہیں تو آئندہ انتخابات کے بعد بھی ان کے بیانات یہی ہوں گے ،تاجروں کو یقین دلاتا ہوں کورونا کی وجہ سے چھٹی جمعہ ہفتہ کر دیں گے ۔