جاپان میں ہونیوالے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وقار ذکا کی جانب سے 10 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایتھلیٹ کے پاکستان پہنچنے کے موقع پر وقار ذکا نے انہیں انعام کے طور پر پیسے دیے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پرلائیو سیشن کیا۔وقار ذکا نے کہا کہ یہ دکھانے کا مقصد حوصلہ افزائی ہے، ہم نے ٹی وی پر بیٹھ کر یہ وعدہ کیا تھا کہ جو میں سوشل میڈیا سے کماتا ہوں اس میں سے کچھ ارشد کو دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اتنے پیسے ہوجاتے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کو سپورٹ کرسکیں، ہمارے پڑوسی ملک نے اپنے ایتھلیٹ کیلیے بہت سارے اعلانات کیے ہیں، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ لوگ حکومت پر انحصار نہ کریں۔وقار ذکا کا کہنا تھا کہ میں انہیں یہ رقم اس لیے دے رہا ہوں تاکہ دیگر ایتھلیٹ کی حوصلہ افزائی ہو۔
انہوں نے ایتھلیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ گوگل سے اولمپکس کے ریکارڈز دیکھیں اور ان کے ٹارگٹ کی ایک لسٹ بنا لیں، اگر آپ انہیں حاصل کرنے کے اہل ہیں تو مجھ سمیت پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔