کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائی کورٹ نے پی پی رہنما کو 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی پی رہنما شرجمیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے پی پی رہنما کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی اورکہا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے، شرجیل میمن کے خلاف دو ریفرنس زیر سماعت ہیں ا ور ان کے خلاف محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری جاری ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ کی اجازت سے ایک ماہ تک بیرون ملک جاسکتے ہیں، جس دن سے ٹرائل کورٹ آ پ کو اجازت د ے اس دن سے 30دن تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔
بعدازا ں عدالت نےشرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے پی پی رہنما کو 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔