سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک ضیاءالدین شہید بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا جس سے فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔