کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کاقیام چاہتاہوں اوراس ضمن میں وزیراعلیٰ ہاﺅس میں کرائم مانیٹرنگ کے لیے یونٹ بنارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی نے شرکت کی اور مراد علی شاہ کو بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں سوائے چند واقعات کے زیادہ تر حالات ٹھیک ہیں۔
وزیر اعلیٰ کہناتھا کہ سکھراورلاڑکانہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ نظر آرہا ہے، اگرکسی بچے سے متعلق کوئی کیس ہوتوکانپ اٹھتاہوں،جس ضلع میں جرائم کی وارداتیں زیادہ ہوں گی وہاں ایکشن لوں گا۔