ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ پاکستان کے 217 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے دوسرے روز 2 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹسیٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر8 وکٹوں کے نقصان پر251 رنز اسکور کیے۔
کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر بد قسمتی سے وہ حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ جیسن ہولڈر58 اور کیمار روچ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں پر251 رنز اسکور کیے جبکہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کھیل کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ یاد رہے قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔