اسلام آباد:وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزرا سمیت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پرغورکیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے م،تعلق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔