اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں بطورایندھن ایل پی جی کا استعمال غیرقانونی ہے، ایل پی جی کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے کی براہ راست ذمہ داری ٹرانسپورٹرپرعائد کی جائے گی۔
اوگرا نے پبلک نوٹس میں کہا ہے کہ اوگرا ایکٹ کے تحت رکشوں، ویگنوں اوردیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں بطورایندھن ایل پی جی کے استعمال پر پابندی ہے کیونکہ ایل پی جی ایک آتش گیرمادہ ہے اوراس سے جان لیوا حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ایل پی جی استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کرے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز لوگوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اوگرا نے مزید کہا کہ ایل پی جی کی وجہ سے کوئی حادثہ ہوا تو ٹرانسپورٹرز ذمہ دار ہونگے جبکہ عوام کو بھی ایل پی جی سے چلنے والی گاڑیوں کو استعمال نہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔