اسلام آباد:سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بحال کردیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد 2شناختی کارڈ رکھنے پررکن صوبائی اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔
سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھااور عدالت عظمیٰ کےجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔