نیویارک:سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کو پھر خطاب کرنے نہیں دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے معاملہ اٹھا دیا۔
چین کے نائب مندوب نے سلامتی کونسل میں خطاب میں کہا کہ کچھ ہمسایہ ممالک کی سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کی درخواست نہیں مانی گئی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کو سلامتی کونسل سے خطاب کا موقع نہیں دیا گیا، یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کے پاکستان مخالف یکطرفہ رویے پر حیرانی نہیں، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی رکنیت کا اہل نہیں۔