لاہور کے شاہی قلعے میں نصب سکھ سلطنت کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑ دیا گیا۔
راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔لاہور پولیس کے مطابق راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید قمیض شلوار میں ملبوس نوجوان نے ہتھوڑے کی مدد سے راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو پاش پاش کر کے گھوڑے پر سے گرا دیا۔
گزشتہ برس بھی لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کا بازو توڑ دیا گیا تھا۔پولیس نے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے اس نوجوان کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔