لاہور:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق محرم الحرام میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے، لاہور کے علاقےجلو پنڈ ميں کارروائی کرکے دو دہشتگروں کو گرفتارکرلیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ان کا ہدف محرم الحرام میں جلوس کو نشانہ بنانا تھا۔ ملزمان سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز اور اسلحہ برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبد المنان اورعمران اختر شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام نے دہشتگروں کو مزید تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ان کے ساتھیوں کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔