اسلام آباد:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے۔
جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ سے ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کی ہیئت تبدیل ہوگئی۔ جسٹس سردار طارق مسعود بھی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے۔
جج کی ریٹائرمنٹ سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کمپوزیشن بھی تبدیل ہو گئی جس کے نتیجے میں جسٹس قاضی فائز عیسی جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے۔