کابل:اشرف غنی کے بارے میں اب تک کسی کو علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، کیونکہ اس سے قبل ان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ طیارے میں تاجکستان گئے ہیں۔تاجک حکام کی جانب سے ان کی موجودگی کی تردید کی گئی تو بعد ازاں یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ اشرف غنی اومان چلے گئے ہیں جہاں سے وہ امریکا جائیں گے۔
افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظراب اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی کا اہم ترین بیان سامنے آیاہے جس میں ان کا کہناہے کہ اشرف غنی مشرق وسطیٰ میں ہیں ، حامد کرزئی اور اشرف غنی کے دور میں کرپشن عام تھی ۔اشرف غنی نے یہ واضح نہیں بتایا کہ وہ کس ملک میں ہیں ۔
واضع رہے ایک بیان میں اشرف غنی نے کہا تھا کہ طالبان کابل پر حملہ کرنے آئے تھے، خوں ریزی سے بچنے کے لیے انہوں نے افغانستان چھوڑا۔