یاتریوں کیلئے72 گھنٹے پہلے کروایا گیا منفی پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے۔فائل فوٹو

پاکستان نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (این سی او سی) نے بابا گرو نانک کی482 ویں برسی کے موقع پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنےکی مشروط اجازت دے دی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بابا گرونانک کی 482 ویں برسی کی 3 روزہ رسوامات میں ہندوستان سے آنے والے صرف انہی یاتریوں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی جو ویکسین لگواچکے ہیں۔یاتریوں کیلئے72 گھنٹے پہلے کروایا گیا منفی پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ یہ تین روزہ رسومات 22 ستمبر سے شروع ہورہی ہیں جس میں سے زیادہ سے زیادہ 3سو سکھ یاتریوں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کی برسی کی رسومات ہرسال گردوارہ دربار صاحب ، کرتارپور میں منعقد ہوتی ہیں ، جس میں لاہور ، پشاور ، راولپنڈی اور ننکانہ صاحب سمیت ہندوستان بھر سے سکھ یاتری شریک ہوتے ہیں۔