کابل سے اڑان بھرنے والے C-17 طیارے میں موجود افغان خاتون نے بچی کو جنم دیا۔

امریکی فوجی طیارے میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

کابل:افغانستان چھوڑ کر بیرون ملک جانے کے لیے امریکی طیارے میں سوار افغان خاتون نے دوران پروز بچی کو جنم دیدیا۔

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان عوام میں غیر یقینی کی صورتحال موجود ہے جس کے باعث ہزاروں افراد جلد سے جلد ملک چھوڑکر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، امریکی افواج کے کنٹرول میں کابل ائیرپورٹ سے روزانہ متعدد پروازیں سیکڑوں غیرملکی اورافغان شہریوں کو بیرون ملک لیکر جارہی ہیں جب کہ گزشتہ روز امریکی طیارے میں ایک افغان خاتون نے دوران پرواز بچی کو بھی جنم دیا ہے۔