لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں تین افراد نے ساتھی فیکٹری ملازم کے جسم کے نازک اعضا میں پائپ کے ذریعے زہریلی گیس بھر دی جس سے متاثرہ نوجوان کی آنتیں پھٹ گئیں ۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے 22سالہ بیٹے محمد نعمان کو فیکٹری میں کام کرنے والے ساتھی تین ورکروں نےزبردستی پکڑا اور پاخانے کی جگہ( مقعد) میں بوائلرکا پائپ ڈال کر ہوا کھول دی جس سے میرے بیٹے کی انتڑیاں وغیرہ پھٹ گئیں ۔
متاثرہ لڑکے کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان حیدراورامتیازکو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تیسرا ملزم امجد مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔