فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرا عظم نے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

وزیرا عظم عمران خان نے شیخوپورہ میں بنائے گئے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل رکھ جھوک کا افتتاح کردیا۔ یہ جنگل ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 24سو کنال اراضی پر لگایا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرا عظم عمرا ن خان ایک روز ہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا ۔

لاہور آمد کے بعد وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رکھ جھوک روانہ ہوئے اورو ہاں پودا لگا کراسمارٹ جنگل کا افتتاح کیا اس موقع پر عمران خان کو اسمارٹ جنگل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔