راولپنڈی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے ۔ جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ان کا استقبال کیا ، صدرمملکت عارف علوی کوگارڈآف آنربھی پیش کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے یادگارشہدا پرحاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدرمملکت اورآرمی چیف کےدرمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطےکی صورتحال اورقومی سلامتی کےامورپربات چیت ہوئی۔ صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ سائبر سکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
صدرمملکت نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، ملکی سلامتی کیلئے دی گئی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔