اسلام آباد۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیراور میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی ملزم حسین حقانی کی حوالگی سے متعلق انٹرپول کو خط لکھ دیا۔
ایف آئی اے نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ حسین حقانی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں ، وہ عدالتی مفرور ہیں ۔ ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال ، 2ملین ڈالرکی خوردبرد اور دھوکہ دہی کے مقدمات ہیں۔ پاکستان میں حسین حقانی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔
خط میں انٹرپول سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حسین حقانی کے ریڈوارنٹ جاری کرے۔