فائل فوٹو
فائل فوٹو

از خود نوٹس لینے کے طریقہ کار کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا

سپریم کورٹ میں از خود نوٹس لینے کے طریقہ کار کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ فیصلہ آج دوپہر کو ہی سنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ازخود نوٹس لینے کے طریقہ کار کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ، قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ صحافیوں سے ہونے والی زیادتی پر کوئی دو رائے نہیں ، صحافیوں کی درخواست بر قرار ہے ،اس پر کارروائی بھی ہوگی ، از خود نوٹس کیس میں سرکاری ادارے اعتراض نہیں کر سکتے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ صحافیوں کے خلاف کچھ ہو اتو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی ، آئین کا تحفظ اور بنیادی حقوق کا نفاذ عدلیہ کی ذمے داری ہے ۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس میں کہا کہ صحافی عدالت سے کبھی مایوس ہو کر نہیں جائیں گے ، بنچ پراعتراض جرم نہیں مگر دلائل تو دیں ۔