کابل۔ سوشل میڈیا پراکثرایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا ہو ایسی ہی کابل ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے تعلق رکھنے والے صحافی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئرکی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
An American soldier pushes an Afghan lady to the sewage canal, not letting her enter the airport. This video is probably filmed yesterday.#Kabulairport #Afghanistan pic.twitter.com/2ovqrvSG1W
— Suhrab Sirat (@SuhrabSirat) August 26, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے کی خواہشمند خاتون کودو امریکی فوجیوں نے نالے میں دھکا دے دیا ،جس کے بعد نیچے کھڑے شہریوں کی جانب سے افغان خاتون کو سہارا دیتے ہوئے گرنے سے بچایا گیا۔