وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ دو سال میں بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے، آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان حالات میں اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ہونا چاہیے ،سیاست ملک کے لیے ہونی چاہیے ذات کے لیے نہیں ،شہبازشریف جب بولتے ہیں تو مریم اور نوازشریف خاموش ہوجاتےہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ فغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکاہے،چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورتجارت جاری ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ افغانستا ن سے آنے والے غیر ملکی اپنے خرچے پر پاکستان آسکتے ہیں،ایف آئی اے اور امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں، مشکل صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے ،ایک ہزار 480افراد کو طور خم بارڈر سے انٹری دی ہے۔