آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) حکومت اختلافات کے بھنور میں پھنس گئی ، سینئیر وزیر سردار تنویرالیاس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب حکومت شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اوراختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سینئیر وزیر سردار تنویرالیاس نے اپنے قریبی ساتھیوں کےساتھ مشاورت کےبعدجلداستعفیٰ دینےپرغورشروع کردیاہےاورجلد ہی وہ سینئر وزیرکےعہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تاہم سردارتنویرالیاس ممبراسمبلی کےطورکام جاری رکھیں گے۔
ذرائع کےمطابق سینئیر وزیرسردارتنویرکابینہ کےپہلےاجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئےجبکہ دوسری طرف سردار تنویر الیاس کےترجمان نےمستعفی ہونےکی اطلاعات کی تصدیق یاتردید سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سردارتنویرالیاس اسلام آبادسےباہرہیں۔ترجمان کاکہناتھاکہ تنویرالیاس خان مظفرآباد میں کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر کابینہ کے پہلے تعارفی اجلاس میں سردار تنویرالیاس خان کے علاوہ سردارمیراکبر خان،اکمل سرگالہ ،بیگم شاہدہ صغیر،علی شان سونی اور مشیر اکبر چوہدری بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔