لاہور:ترجمان محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 15 ستمبر تک ٹرینوں پر سفر کی اجازت ہوگی، اس کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
محکمہ ریلویز نے بھی کورونا ویکسینیشن کے حوالےسے مہم تیز کر دی ہے، ترجمان محکمہ ریلویزکے مطابق ویکسینیشن موبائل ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی.
ترجمان کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو15 ستمبر کے بعد ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی مسافر بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہواتو عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔