جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ طالبان کو کچھ وقت دیں جلد حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔
اس حوالے سے حامد الحق حقانی کا کہنا تھا کہ طالبان پاکستان اور پوری دنیا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان خواتین کے حقوق کا بھرپور خیال رکھیں گے، تمام ممالک افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کریں۔
سربراہ جے یو آئی (س) کا کہنا تھا کہ تمام ممالک سے اپیل ہے طالبان کو کچھ وقت دیں، افغانستان میں چند مہینوں میں حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔حامد الحق حقانی نے کہا کہ افغان طالبان نے میڈیا کو آزاد کیا جبکہ وہ خواتین کو انٹرویوز بھی دیتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت چاہتا ہے۔