جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا۔
اس حوالے سے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دکھ کے لمحے میں بھارت نے کشمیریوں کے زخم پر نمک چھڑکا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے سید علی گیلانی کی آخری وصیت بھی پوری نہ ہونے دی۔مظاہرے اور ہجوم اکٹھا ہونے کے ڈر سے وادی میں سخت کرفیو لگادیا گیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔