امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

برطانوی خام تیل کی قیمت 92 ڈالر 57 سینٹ فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 86 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

November 10, 2026 · بام دنیا
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کے امکانات کم قرار دینے کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 92 ڈالر 57 سینٹ فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 86 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا اور یہ 99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امیدوں نے عالمی منڈی میں تیل کی رسد سے متعلق خدشات کم کیے ہیں، جس کا اثر قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔